جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بیٹزکے نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بولرز کےلیے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں ڈیبیو پر ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے میتھیو بیٹزکے نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ون ڈے کیریئر میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہوں، یہ میری اچھی اننگز رہی۔ انہوں نے کہا کہ آغاز میں پچ تھوڑی مختلف تھی، آہستہ آہستہ بہتر ہوئی، 30 اوورز کے بعد پچ بیٹنگ کےلیے بہتر ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقی بیٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دو کوالٹی بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کی، ہمارے بولرز نے بڑی کوشش کی لیکن بدقسمت رہے، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔ بریٹزکے نے کہا کہ ہمارے نوجوان بولرز کےلیے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا۔ ہم بعد میں بیٹنگ کرتے تو ہمارے لیے زیادہ اچھا ہوتا۔
Source: social media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ