امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں شاہی خاندان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران شاہ چارلس سوم نے طنز و مزاح کا مظاہرہ بھی کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس سربراہی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ اگر امریکا دوسری عالمی جنگ میں مداخلت نہ کرتا تو یورپی ممالک میں لوگ آج جرمن اور تھوڑی جاپانی زبان بول رہے ہوتے۔ شاہ چارلس نے عشائیے کے دوران موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تبصرے کو دہراتے ہوئے اور ان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب! میں یہ کہنے کی ہمت کروں گا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو امریکا میں لوگ آج فرانسیسی بول رہے ہوتے۔ اُنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ اور امریکا کی دوستی کی علامت کے طور پر دوسری عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی رائل نیوی کی آبدوز کی اصلی گھنٹی کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ جب بھی ہماری ضرورت پڑے بس گھنٹی بجا دیں، یہ بات سن کر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ واضح رہے کہ عشائیے کے دوران شاہ برطانیہ شمالی امریکا میں برطانوی اور فرانسیسی نژاد مقامات کے بارے میں بات کر رہے تھے جہاں امریکا کی آزادی سے قبل حریف نوآبادیاتی طاقتیں براعظم پر قبضہ کرنے کے لیے لڑ رہی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی