فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے پروٹوکول کے دوران شرمندگی کے لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماکروں نے ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان کا ہاتھ چومنے کے لیے جھکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ملاقات سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل ہوئی، جس کی میزبانی ترکیہ دو دنوں تک کر رہا ہے۔ اس اجلاس میں اتحاد کے مستقبل، دفاعی اخراجات میں اضافے، یوکرین میں جنگ کے اثرات اور علاقائی کشیدگی کے ساتھ ساتھ امریکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں اتحاد کے سیکورٹی کردار کو دوبارہ ترتیب دینے سے متعلق بات چیت شامل ہے۔ استقبالیہ تقریب کے دوران جب رہنما ایک دوسرے سے مل رہے تھے، ماکروں نے امینہ اردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا ہاتھ چومنے کی کوشش میں جھکنے کی کوشش کی، لیکن امینہ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ اس کے بعد فرانسیسی صدر نے معمول کے مطابق مصافحہ جاری رکھا اور پھر اپنی اہلیہ، صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ یادگاری تصویر بنوانے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ اس صورتحال کے باوجود ماکروں اور ان کی اہلیہ بریجٹ، یا اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ میں سے کسی کے چہرے پر پریشانی یا تناؤ کے آثار دکھائی نہیں دیے۔ چاروں نے یادگاری تصویر بنوانے سے پہلے خیر سگالی کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات، مصافحہ اور گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ماکروں استقبالیہ تقریب کے دوران مروجہ پروٹوکول کو بھول گئے تھے۔ یہ واقعہ ماکروں اور امینہ اردوان کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ سال 2018 میں جب فرانسیسی صدر نے پیرس کے ایلیسی محل میں ترک صدر کا استقبال کیا تھا، تو وڈیو فوٹیج میں ماکروں کو سلامی کے دوران امینہ اردوان کا ہاتھ چومنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسی طرح اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا تھا، جس نے حالیہ واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اس وقت گردش کرنے والی وڈیو پر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا تھا، اور مبصرین کا خیال تھا کہ ترک خاتون اول کا یہ عمل ان کی قدامت پسند روایات اور اقدار کی پاسداری کے مطابق ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع