National

ہماچل پردیش میں مانسون بارش کے باعث 91 افراد کی موت، منڈی سب سے زیادہ متاثر

ہماچل پردیش میں مانسون بارش کے باعث 91 افراد کی موت، منڈی سب سے زیادہ متاثر

شملہ، 11 جولائی: شدید مانسون بارش کے باعث ہماچل پردیش میں 91 افراد کی موت ہوگئی ہے ، جبکہ 34 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 131 افراد زخمی ہیں۔ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) نے تصدیق کی ہے کہ منڈی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ یہاں 15 افراد کی موت ہوئی ہے اور 290 سے زائد افراد کو بارش سے متاثرہ علاقوں سے بچایا گیا ہے ۔ ریاست میں اچانک سیلاب کے 31 واقعات، بادل پھٹنے کے 22 واقعات اور لینڈ سلائیڈنگ کے 17 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان واقعات کے باعث ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ گھروں، سڑکوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے ۔ کئی اضلاع میں قائم کیے گئے 16 امدادی کیمپوں میں 534 سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے ۔ اب تک 824 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 14 پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ایک بڑی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی متاثر ہوئی ہے ۔ ریاست کو مویشیوں کی بڑی تعداد میں نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ بارش سے متعلق 849 مویشیوں کی موت ہوئی ہے اور 622 گو شالائیں تباہ ہوئی ہیں۔سڑک رابطے اب بھی متاثر ہیں۔ 223 سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ صرف منڈی ضلع میں 166 سڑکوں کو بند کیا گیا ہے ، جن میں اہم منڈی-دھرم پور قومی شاہراہ (این ایچ-003) بھی شامل ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments