International

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے تو امریکہ ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ہٹانے اور تلف کرنے میں مدد کرے گا۔ بصورت دیگر وہ فوجی طاقت سے ایسا کرے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ ان (ایران) کے ساتھ یا اس کے بغیر کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن ہم انھیں اپنے اوپر گولی چلانے نہیں دیں گے، ہم انتہائی سخت فوجی کارروائی کے ساتھ سب سے پہلے انھیں باہر نکالیں گے۔‘ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ خلا سے ایرانی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہے، ’ہمارے پاس ہر جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کے کالر پر لکھا نام بھی پڑھ سکتے ہیں۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’امریکہ اور ایران معاہدے پر دستخط کے بہت قریب ہیں۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ذہن میں کچھ چیزیں ہیں جو شاید بہت اہم نہیں لگتی، اُنھوں (ایران) نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک شق (مجوزہ متن میں) تھی کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ میرے علاوہ ہر کوئی خوش اور مطمئن تھا۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی مطمئن نہیں ہوں، لیکن میں اس بات کو یقینی بنانے کے مزید ضمانتیں چاہتا ہوں کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments