امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ قبول کرے ورنہ اسے دوبارہ اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘ اُن کا یہ بیان ان کی پالیسی میں اچانک اور بار بار تبدیلیوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’ایران اگر ان شرائط کو مان لیتا ہے جو پہلے طے ہو چکی ہیں اور یہ اگرچہ ایک بڑا مفروضہ ہے تو امریکہ کی جانب سے جاری ’ایپک فیوری‘ نامی کارروائی ختم ہو جائے گی۔‘ انہوں نے ’ایپک فیوری‘ کی اصطلاح ایران کے خلاف جاری امریکی مہم کے لیے استعمال کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اگر اتفاق نہیں کرتے تو بمباری شروع ہو جائے گی، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور بڑے پیمانے پر ہوگی۔‘ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی نشریاتی ادارے ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ امریکہ اور ایران ایک صفحے کے مختصر مفاہمتی مسودے پر متفق ہونے کے قریب ہیں جس کا مقصد جنگ ختم کرنا اور جوہری مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک طے کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کی رات دیر گئے اعلان کیا تھا کہ ’امریکہ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کی مدد کے لیے جاری فوجی آپریشن کو صرف ایک دن بعد ہی عارضی طور پر روک دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ ایک ممکنہ معاہدے کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے جنگ ختم ہو سکتی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی