روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، الاسکا میں صدر ٹرمپ نے سمجھوتوں کا کہا، روس اس کیلئے تیار ہے، یوکرین کو بھی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں، یوکرین کی فوج کا سب سے بڑا مسئلہ عملے کی شدید کمی ہے، یوکرین اپنے علاقے کھو رہا ہے، لوہانسک روس کا مکمل کنٹرول ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2440 مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا، یوکرین کو میزائلوں اور دیگر اسلحے کی کمی کا سامنا ہے، ڈونباس کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرسکتے اور اب بھی امن معاہدہ کرسکتے ہیں، روسی اور یورپی انٹیلی جنس سروسز کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا، ایسا کرنا جاری رکھیں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں، باہمی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں، چین کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہیں، بھارت، امریکا تعلقات روس اور بھارت تعلقات میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے، ہم بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ جرمنی کو نورد اسٹریم کے ذریعے روسی گیس کی فراہمی پر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم جرمنی کو روسی گیس کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع