امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ ژونگ نان ہائی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ بات چیت میں تجارت، ایران اور بہت سے دیگر امور‘ شامل تھے۔ صدر ٹرمپ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے کئی مختلف مسائل حل کیے جنہیں دوسرے لوگ حل نہیں کر سکتے تھے۔‘ ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔‘ اور ’ہم چاہتے ہیں کہ آبنائے کھلی رہے۔‘ اس کے بعد انھوں نے شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ آنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ شی جن پنگ سے 24 ستمبر کو دوبارہ ملاقات ہو گی جب وہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق انھیں امید ہے کہ شی امریکہ سے اسی طرح متاثر ہوں گے جیسے وہ اس بار چین سے ہوئے ہیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے ایران سے متعلق جاری تنازع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا فوری حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران سے متعلق تنازع ’کبھی ہونا ہی نہیں چاہیے تھا‘ اور ’اسے جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘ چینی ترجمان کے مطابق اس تنازع کا جلد از جلد حل تلاش کرنا نہ صرف امریکہ اور ایران بلکہ خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اورچینی صدر شی جن پنگ کی دوبارہ ملاقات ژونگ نان ہائی میں جاری ہے جو چینی قیادت کے لیے ایک انتہائی محفوظ کمپلیکس سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں صرف محدود تعداد میں صحافیوں کو اس کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدارتی قافلے کی آمد کے لیے سڑکیں خالی کر دی گئی تھیں اور راہگیر اس منظر کو اپنے موبائل فونز پر ریکارڈ بھی کرتے رہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ’دونوں ممالک اور دنیا سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا‘ اور متعدد اموور پر اتفاقِ رائے ہوا تاہم مخصوص موضوعات کی تفصیل فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ’ایک دوسرے کے خدشات کو مناسب طریقے سے نمٹانے پر اہم اتفاق‘ کیا اور عالمی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی