International

ہم نے غزہ کی طرز پر جنوبی لبنان میں بھی "یلو لائن" قائم کر دی ہے : اسرائیلی فوج

ہم نے غزہ کی طرز پر جنوبی لبنان میں بھی "یلو لائن" قائم کر دی ہے : اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک "زرد لکیر" (یلو لائن) قائم کر دی ہے، جو اسی طرز پر ہے جیسا کہ غزہ میں ان کی افواج اور ان حماس کے زیر کنٹرول علاقوں کے درمیان حد فاصل ہے۔ اسرائیلی فوج نے اشارہ دیا ہے کہ اس نے ان مسلح افراد کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے اس لکیر کے ساتھ ساتھ فوج کے قریب آنے کی کوشش کی تھی۔ فوج کا کہنا تھا کہ "گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، جنوبی لبنان میں زرد لکیر کے جنوبی حصے میں موجود اسرائیلی فوج نے ان دہشت گردوں کی نشان دہی کی جنہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور زرد لکیر کے شمالی جانب سے فوج کے قریب پہنچ کر براہِ راست خطرہ پیدا کیا"۔ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اس لکیر کا یہ پہلا تذکرہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ "نشان دہی کے فوراً بعد خطرے کے خاتمے کی خاطر، فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ کیا"۔ ساتھ ہی یہ یاد دہانی بھی کرائی گئی کہ فوج کو جنگ بندی کے باوجود خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے جمعے کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ان عناصر کے خلاف حملے کیے جنہوں نے "جنگ بندی کی مفاہمتوں کی خلاف ورزی کی"۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائیاں ہیں۔ فوج نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ اور زمینی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تاکہ "خطرے کو دور" کیا جا سکے۔ جنوبی لبنان میں "زرد لکیر" سے مراد اسرائیلی فوج کی وہ پوزیشنیں ہیں جو گذشتہ جمعرات کی شام جنگ بندی کے نفاذ کے وقت طے پائیں تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments