اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علی خامنہ ای کو اسرائیل نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی خامنہ ای جن کی آخری رسومات اس وقت جاری ہیں انہیں اسرائیل نے اس لیے ہلاک کیا کیونکہ انہوں نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کی تھی۔ کاٹز نے مزید کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ایسے ایرانی کمانڈر کو ہلاک کرے گا جو اسرائیل کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیل دوبارہ اور کسی بھی وقت ہر طرح کے خطرے کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عسکری ادارہ مختلف حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بنجمن نیتن یاھو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایران پر ہونے والے وسیع حملے کے بارے میں کاٹز نے کہا کہ اس کارروائی نے اسرائیل کو لاحق وجودی خطرات کو ختم کر دیا اور ایران کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایران میں مسلسل چوتھے روز علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی سطح پر بڑی شرکت دیکھی جا رہی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمعہ کا دن سرکاری وفود کے لیے مختص کیا گیا تھا اور ہفتے کے روز سے عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع