International

ہم مذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا: قالیباف

ہم مذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا: قالیباف

ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک تفصیلی انٹرویو میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ردعمل دیا اور اسے امریکہ کے ساتھ فوجی مقابلے سے کہیں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ امریکی نمائندوں کے ساتھ ایرانی مذاکراتی وفد کی قیادت کر رہے تھے،مسٹر قالیباف کے کچھ بیانات کا خلاصہ درج ذیل ہے۔ انھوں نے انٹرویو میں میں کہا کہ ’ہم جو کچھ فوجی کارروائی سے حاصل کرنا چاہتے تھے، اس سے کئی گنا زیادہ ہم نے مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا، اس کا کوئی موازنہ نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہر جنگ میں کچھ کامیابیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اگر یہ کامیابیاں آخر کار کسی قانونی اور سیاسی دستاویز میں تبدیل نہ ہوں اور درج نہ کی جائیں تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، نہ تاریخ میں اور نہ ہی میدان میں حاصل شدہ کامیابیوں کو ثابت کرنے میں۔‘ ’ہمیں عقل مندی سے آگے بڑھنا چاہیے اور جو گرہ ہاتھ سے کھل سکتی ہو اسے دانتوں سے کھولنے کی ضرورت نہیں، صرف نعرہ لگانا طاقت نہیں ہوتا اور اگر آپ دو بار نعرہ لگائیں اور عمل نہ کریں تو یہ رویہ دشمن کی مدد ہے۔‘ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کا مطلب جھک جانا نہیں ہے بلکہ عین عقل اور ہوشیاری ہے، ہم اس مقام پر ہیں کہ اپنے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔‘ ’آبنائے ہرمز ایک ممکنہ صلاحیت تھی جسے دشمن نے اپنی کارروائیوں سے عملی بنا دیا۔ آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول اس کے کنارے والے ممالک کا حق ہے اور ہمیں اس پر خود مختاری حاصل ہے اور یقیناً خدمات کے بدلے فیس لیں گے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’کارروائی کے جواب میں کارروائی، شق 13 میں بیان کی گئی ہے۔ ہم نے اس کے لیے نگران مقرر کیے ہیں؛ یعنی ہمیں اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ یہاں کچھ افراد بطور نگران موجود ہوں۔ یہاں تک کہ ثالثی کرنے والوں کے بارے میں بھی ہمیں ایک دوسرے سے اتفاق کرنا ہوگا اور ممکن ہے دوسرے ممالک یہ کام کریں۔ لیکن یقین رکھیں کہ اگر وہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تو ہم بھی کوئی جوابی اقدام نہیں کریں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments