International

ہم مشرق وسطیٰ میں ایک پھیلتی ہوئی جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں: جوزپ بوریل

ہم مشرق وسطیٰ میں ایک پھیلتی ہوئی جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں: جوزپ بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے پھیلاؤ کے کنارے پر کھڑا ہے۔ یورپی یونین کے عہدے دار نے یہ بات پیر کے روز بتائی ہے۔ ابھی کچھ ہی روز پہلے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ نے یورپی ملک قبرص کو انتباہ کیا تھا۔ جوزپ بوریل نے یہ بیان اس کے بعد دیا ہے۔ اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یورپی ممالک اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ جوزپ بوریل نے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے لکسمبرگ میں رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جنگی دائرہ لبنان کے جنوب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور ہر روز جنگی خطرہ اور دائرہ پھیل رہا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ کا کہنا تھا 'ہم پھیلتی ہوئی جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔' واضح رہے ماہ جون کے وسط میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک سینیئر رکن کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر بڑی تعداد میں میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔ اس سے پہلے ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں حزب اللہ نے کبھی راکٹ یا میزائل نہیں پھینکے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments