فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے، محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی