امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد ہی امریکی کسانوں سے گندم، سویا بین اور مکئی خریدے گا، جس کے لیے امریکی پابندیوں کے تحت منجمد ایرانی اثاثوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے آج جمعے کے روز مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تیزی سے ختم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب ایرانی مذاکرات کاروں کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے زور دے کر کہا کہ امریکا کا یہ اعلان کہ تہران منجمد اثاثوں کو امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کے لیے استعمال کرے گا، درست نہیں ہے۔ قالیباف نے جو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر بھی فائز ہیں، جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر لکھا "امریکا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ جن رقوم کو جاری کیا جائے گا انہیں اس کی زرعی مصنوعات خریدنے پر خرچ کیا جائے گا۔ تعجب ہے! واحد پیداوار جو ہم حاصل کر رہے ہیں وہ وہی ہے جسے آپ لوگوں نے برسوں سے بویا ہے: دہائیوں پر محیط عدم اعتماد!"۔ انہوں نے مزید کہا "امریکا صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین، ادھورے وعدے اور کھوکھلے بیانات برآمد کرتا ہے"۔ ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبد الناصر ہمتی نے منگل کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ معاہدہ ایران کو پابند کرتا ہے کہ وہ یہ رقوم امریکی برآمدات پر خرچ کرے۔ ہمتی نے تصدیق کی کہ ابتدائی 12 ارب ڈالر کی رقم جو جاری کی گئی ہے اسے بنیادی اشیاء اور ادویات خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے تہران کو اپنی عام رقوم کسی بھی دوسری چیز پر خرچ کرنے کا موقع ملے گا۔ بدھ کے روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو دہرایا کہ منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں کا ایک بڑا حصہ امریکی خوراک اور ادویات خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو ایک کانفرنس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ منجمد ایرانی اثاثے جنہیں جاری کیا جائے گا، انہیں ایرانی عوام کے فائدے کے لیے امریکی سویا بین، مکئی اور گندم خریدنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے دستخط کی گئی 14 نکاتی مفاہمت کی یاد داشت کی شقوں کے تحت، امریکا اسلامی جمہوریہ سے متعلق تمام منجمد یا محدود رقوم اور اثاثوں کے مکمل استعمال کی اجازت دینے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران پر تمام اقسام کی پابندیوں کو ختم کرنے کا عہد کرتا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع