بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ لوگ صرف سپر اسٹارز کے بچوں کو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں جس میں میڈیا کا بھی ایک بڑا کردار ہے کیونکہ میڈیا بھی صرف انہیں ہی فوکس کرتا ہے۔ حال ہی میں کریتی سینن نے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ’دو پتی‘ کی نمائش کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری کے لیے زیادہ ذمہ دار انڈسٹری نہیں بلکہ میڈیا اور ناظرین ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ناظرین اسٹار کڈز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث فلم ساز بھی ان کے ساتھ فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کریتی نے فلم کی دنیا میں نام بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فلم انڈسٹری سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں وقت لگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں میگزین کورز اور بڑے مواقع حاصل کرنا مشکل تھا، لیکن مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کامیابی ممکن ہے۔ کریتی نے مزید کہا کہ اگر کسی میں صلاحیت ہو تو وہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر اسٹار کِڈز بھی ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہیں تو ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ کریتی سینن نے فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’دو پتی‘ کے ذریعے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی اپنے سفر کا آغاز کیا ہے جس میں وہ اور کاجول مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
Source: social media
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
تامل اداکار کی پروفیشنل ریسنگ سرکٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل