میٹ پولیس کے چیف مارک رولی نے برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد لندن میں یہود ی آبادی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہود کمیونٹی محفوظ نہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ میٹ چیف نے ایک خط کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ (کامنز کی ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی)کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں یہودی کمیونٹی گزشتہ چھ ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ یہودی کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کیلئے انسداد دہشت گردی کے افسران کی معاونت سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے‘ 10ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈرز گرین میں 29 اپریل کو ہونے والا حملے جس میں دو برطانوی یہودیوں کو چاقو سے مارا گیاجبکہ یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ۔ اس خط کا انکشاف اس وقت ہوا جب کنگ چارلس گزشتہ روز مغربی لندن میں گولڈرز گرین پہنچے اور کیمونٹی کے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی