لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے مچل مارش اور ایڈن مارکرم کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 203 رنز بنائے۔ جواب میں سوریہ کمار یادو نے بھی ففٹی بنائی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں اور ممبئی مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 191 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی کے لیے سوریہ کمار نے 43 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ اس نے 17 رنز کے اندر ول جیکس اور ریان رکلیٹن کی وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد سوریہ کمار اور نمن دھیر نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور شاندار بلے بازی کی اور تیسری وکٹ کے لیے 69 رنز جوڑے۔ نمن تاہم نصف سنچری بنانے سے محروم رہے اور 24 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ممبئی نے تلک ورما کو ایک متاثر کن کھلاڑی کے طور پر لایا جس نے سوریہ کمار کو اچھی طرح سپورٹ کیا۔ سوریہ کمار نے 31 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی اور پھر جارحانہ انداز میں کھیلنا جاری رکھا۔ سوریہ کمار کو اویش خان نے آؤٹ کیا۔ تلک ورما ریٹائر ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تلک نے 23 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیاتھا ہاردیک پانڈیا نے مچل اسٹےنر کے ساتھ ملکر ممبئی کی امےد جگائے رکھی۔آخری اوور میں ممبئی کو جےت کےلئے22 رن بنانے تھے۔ 20و یں اوور کے پہلی گےند پر پانڈےا نے چھکا لگادےا۔ لیکن اس کے بعد وہ اوےش خان کے اگلے تےن گےند پر دو ہی رن بٹور سکے۔ جب مقررہ20 اوور مکمل ہوا تو ممبئی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر191 رن بناسکی تھی۔
Source: social Media
سابق انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کا خطاب مل گیا
انڈین پریمیئر لیگ :ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلس کی جیت کے سلسلے کو روک کر 12 رن سے شکست دی
کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا
دھونی آئی پی ایل تاریخ کے "بوڑھے ترین کپتان" بن گئے
کوہلی نے دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن چیک کرنیکا کیوں کہا؟ مداح پریشان، ویڈیو وائرل ہوگئی
کے کے آر نے چنئی سپر کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، نارائن بولنگ کے بعد بلے سے چمکے
انڈین پریمیئر لیگ :ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلس کی جیت کے سلسلے کو روک کر 12 رن سے شکست دی
کوہلی نے دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن چیک کرنیکا کیوں کہا؟ مداح پریشان، ویڈیو وائرل ہوگئی
پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں دی شکست