Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شیر، کالے ہرن سمیت تین ماہ میں 7 جنگلی جانوروں کی موت! بنگال سفاری پارک کے افسران خاموش

Admin
By Admin
Oct 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

شیر، کالے ہرن سمیت تین ماہ میں 7 جنگلی جانوروں کی موت! بنگال سفاری پارک کے افسران خاموش
شیر، کالے ہرن سمیت تین ماہ میں 7 جنگلی جانوروں کی موت! بنگال سفاری پارک کے افسران خاموش — October 14, 2026
شیر، کالے ہرن سمیت تین ماہ میں 7 جنگلی جانوروں کی موت! بنگال سفاری پارک کے افسران خاموش
بنگال سفاری پارک میں لگاتار جانوروں کی موت کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ مرنے والے جانوروں میں شیڈول-1 میں شامل جانور بھی ہیں۔ ان میں ایک مادہ کالے ہرن، ایک نر شیر اور چشمہ بندر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم، پورے معاملے پر پارک کے افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
بنگال سفاری پارک انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، رواں سال یکم جولائی سے 30 ستمبر تک گزشتہ تین ماہ کے دوران پارک میں مجموعی طور پر سات جنگلی جانوروں کی موت ہوئی ہے۔ اسی عرصے میں، 6 جولائی کو صرف ایک کالے ہرن کے بچے کی پیدائش ہوئی۔
گزشتہ 16 جولائی کو ایک مادہ کالے ہرن کی موت ہوئی۔ اس کے بعد 18 جولائی کو ایک ہی دن ایک نر شیر اور ایک مادہ اسپیکٹیکلڈ لنگور، یعنی چشمہ بندر، کی موت ہو گئی۔ اس کے کچھ ہی دن بعد، 22 جولائی کو ایک نر جنگلی کتے اور 27 جولائی کو ایک نر آرگس فیزنٹ پرندے کی موت ہوئی۔
اگست میں بھی جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہیں رکا۔ 6 اگست کو ایک نر ہمالیائی گدھ اور 15 اگست کو انتہائی نایاب نسل کی ایک مادہ براو¿ اینٹلرڈ ہرن، جسے سنگائی ہرن بھی کہا جاتا ہے، کی موت ہو گئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ، یعنی جنوری سے جون کے دوران ہی سفاری پارک میں 20 جانوروں کی موت ہو چکی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ تین ماہ میں مزید سات قیمتی جانوروں کی موت نے پارک کی صورتِ حال کو مزید تشویش ناک بنا دیا ہے۔
جانوروں کی مسلسل اموات پر مقامی ماحولیاتی تنظیموں نے پارک کے طبی انتظامات، خوراک اور حفاظتی نظام کے حوالے سے ناراضی ظاہر کی ہے۔
سولیٹری نیچر اینڈ اینیمل پروٹیکشن کے سکریٹری کوستَو چودھری نے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا، ”بنگال سفاری میں جانوروں کی اس طرح مسلسل اموات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارک میں جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال، نگرانی اور انتظامی نظام میں بڑی کوتاہیاں ہیں۔ چھ ماہ میں 20 جانوروں کی موت کے بعد انتظامیہ کو مزید محتاط ہونا چاہیے تھا۔“
انہوں نے اس معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرانے اور طبی سہولتوں کے بنیادی ڈھانچے کا فوری طور پر ازسرِنو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم، پارک انتظامیہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جب پارک کے ڈائریکٹر وجے کمار سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

شیر، کالے ہرن سمیت تین ماہ میں 7 جنگلی جانوروں کی موت! بنگال سفاری پارک کے افسران خاموش...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn