ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینا امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا ایک اہم نکتہ ہے۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک خبر رساں ادارے فارس نے رپورٹ کیا ہے کہ اگرچہ آج (بدھ کی) صبح ایران کی اجازت سے دو تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوئے، لیکن اس کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ بحری جہازوں کو روک دیا گیا ہے، اور دونوں خبر رساں اداروں نے اس اقدام کی وجہ لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو قرار دیا ہے۔ دریں اثنا تجارتی جہازوں کے بروکر ادارے ’ایس ایس وائی‘نے بی بی سی ویریفائی کو تصدیق کی ہے کہ خلیج میں موجود بحری جہازوں کو درج ذیل پیغام موصول ہوا ہے: ’تمام بحری جہازوں کی توجہ دلائی جاتی ہے۔ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود تمام بحری جہازوں کو اطلاع دی جاتی ہے۔ یہ آئی آر جی سی نیوی سٹیشن ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرگاہ بدستور بند ہے اور اس راستے سے گزرنے کے لیے پاسداران انقلاب سے اجازت لینا لازم ہے۔ جو بھی جہاز بغیر اجازت سمندر میں جانے کی کوشش کرے گا، اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔‘ ایس ایس وائی میں ٹینکر ریسرچ کی سربراہ کلیئر گریئرسن نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا کہ جہازوں کے عملے نے یہ پیغام ایک ایسے ریڈیو چینل پر سنا ہے جو بین الاقوامی بحری انتباہات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی