بیروت : لبنان نے 8 اپریل کو کیے گئے شدید حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ لبنان کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ درجنوں میزائل حملوں میں بیروت کے سو سے زائد گنجان آباد رہائشی علاقوں اور مقامات کو پیشگی اطلاع دیے بغیر نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، 8اپریل کو اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 357 تک پہنچ گئی۔ جن میں 71 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت نہتے شہریوں پر مشتمل تھی۔ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب شہروں میں دفتری اوقات کے باعث لوگوں کی آمدورفت جاری تھی، لبنان نے اسے ملکی تاریخ کی مہلک ترین بمباریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ لبنان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ طبی مراکز پر اسرائیلی حملے قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزارت کے مطابق حزب اللہ کے خلاف جاری حالیہ جنگ میں اسرائیل اب تک 17 مرتبہ اسپتالوں اور 101مرتبہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں کا ہدف حزب اللہ کے جنگجو اور اس کا عسکری ڈھانچہ تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے اب تک نشانہ بنائے گئے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی