لبنان کی وزارتِ صحت کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ آج اسرائیل کے ملک بھر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 89 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق جنوبی لبنان میں ہلاک ہونے والوں میں 12 طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی دفاعی افواج نے اعلان کیا کہ انھوں نے گزشتہ ماہ لبنان میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اپنی سب سے بڑی فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر پر حملہ کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ لبنان کے سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی نے بھی بیروت اور جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں میں تازہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل آئی ڈی ایف کا کہنا تھا کہ انھوں نے گزشتہ ماہ شروع ہونے والی کارروائی کے بعد آج حزب اللہ کے خلاف ’سب سے بڑا حملہ‘ کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی