International

لبنانی صدر کی امن مشن میں شامل دوسرے فرانسیسی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

لبنانی صدر کی امن مشن میں شامل دوسرے فرانسیسی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

لبنان کے صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے فرانسیسی فوج کے دستے پر حملے اور اس میں ہونے والی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے سنیچر کے روز ہونے والے حملے کے نتیجے میں دوسرے فرانسیسی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، جس کا الزام انھوں ایران کے حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ پر عائد کیا۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اس حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ صدر عون کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں انھوں نے اس واقعے کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے فرانس اور یونیفل یعنی اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں قیامِ امن کے لیے یہ فورس سنہ 1978 میں اقوامِ متحدہ نے قائم کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments