بیروت (27 جون 2026): حزب اللہ نے دریائے لیطانی کے شمال میں غیر مسلح ہونے اور معاہدہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان سے غیر مشروط طور پر نکل جائے، تنظیم نے کہا اسرائیل کو بہ ہر صورت مکمل اور غیر مشروط طور پر لبنان سے نکلنا ہوگا، اس کے بعد ہی ہتھیاروں پر بات ہوگی۔ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل لبنان پر قبضے کی نیت سے آیا ہے، ہماری مزاحمت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، انھوں نے کہا لبنانی حکومت نصف لبنانی عوام کو اپنے خلاف نہیں کر سکتی۔ نعیم قاسم نے ایم او یو کو امریکا اور اسرائیل کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ برداشت ہماری حکمتِ عملی تھی، کمزوری نہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان نے واشنگٹن میں امریکی ثالثی میں مذاکرات کے بعد ایک معاہدے کے فریم ورک پر دستخط کر دیے ہیں، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل اپنے شہریوں کو لاحق خطرات کے خاتمے کے بعد اپنی سرحدوں پر واپس جا سکے گا، اور لبنان کے لیے امریکا کی سہولت کاری میں سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ فریم ورک معاہدے کا مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے انخلا یقینی بنانا اور ملک بھر میں ریاستی عمل داری قائم کرنا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع