International

لبنان میں زخمی شہریوں کے جسموں سے چھوٹے دھاتی ذرات برآمد، ہولناک انکشاف

لبنان میں زخمی شہریوں کے جسموں سے چھوٹے دھاتی ذرات برآمد، ہولناک انکشاف

تہران (11 مئی ): غزہ کے بعد لبنان میں بھی اسرائیل نے عام شہریوں پر کیمیکل بم برسا دیے۔ جنگی سرجن ڈاکٹر طاہر محمد نے الجزیرہ کو انٹرویو میں بتایا کہ زخمی شہریوں کے جسموں سے اسرائیلی بموں کے ایسے چھوٹے دھاتی ذرات برآمد ہوئے ہیں جو جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا یہ باریک دھاتی ٹکڑے دھماکے کے وقت جسم میں داخل ہو کر پھیل جاتے ہیں اور انسانی اعضا کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے باعث زخمیوں کے علاج میں انتہائی مشکلات پیش آتی ہیں۔ سرجن ڈاکٹر طاہر محمد کے مطابق یہ وہی ننھے ٹنگسٹن کے کیوبز ہیں جو اسرائیلی بموں سے نکل کر غزہ میں لوگوں کے جسموں کے اندر شدید تباہ کن زخم پیدا کرنے کا سبب بن چکے ہیں، اور اب لبنان میں زخمی ہونے والے شہریوں میں بھی پائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور اردن میں بھی کیمیکل بموں کا استعمال کر چکا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے بدستور جاری ہیں، حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 طبی اہلکاروں سمیت مزید 3 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں میں مارچ سے اب تک 2 ہزار 846 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments