فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں امن دستوں پر ہونے والے ایک حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ "تمام شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ اس کی ذمے داری حزب اللہ پر عائد ہوتی ہے"۔ ماکروں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرانس، لبنان میں امن کے لیے کوشاں اپنے تمام فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "تمام اشارے یہی بتاتے ہیں کہ اس حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر ہے"۔ انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا "فرانس لبنانی حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کریں اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونيفیل) کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں"۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیرِ دفاع کیتھرین فوٹران نے بتایا کہ یونيفیل فورس میں شامل فرانسیسی امن دستے کا اہل کار جنوبی لبنان میں ایک "گھات" میں پھنس گیا تھا اور "براہِ راست فائرنگ" کی زد میں آکر ہلاک ہوا۔ فوٹران نے اپنی پوسٹ میں وضاحت کی کہ سارجنٹ فرسٹ کلاس فلورین مونٹوریو ایک ایسے راستے کو کھولنے کی مہم پر تھے جو علاقے میں جاری لڑائی کی وجہ سے کئی دنوں سے بند تھا اور یونيفیل کی ایک چوکی الگ تھلگ ہو چکی تھی۔ اسی دوران ایک مسلح گروہ نے انتہائی قریب سے ان پر حملہ کیا۔ وہ چھوٹے ہتھیاروں سے کی جانے والی براہِ راست فائرنگ کی زد میں آکر فوری طور پر زخمی ہوئے، ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران انہیں وہاں سے نکالا، لیکن ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی