International

لبنان کو مکمل طور پر جلا کر راکھ کر دینا چاہیے: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کا اشتعال انگیز بیان

لبنان کو مکمل طور پر جلا کر راکھ کر دینا چاہیے: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کا اشتعال انگیز بیان

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر انتہائی اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے لبنان کو جلا کر راکھ کر دینا چاہیے۔ بنجمن نیتن یاھو کے سیاسی حلیف اور اسرائیل کے سرکردہ انتہا پسند رہنما ایتمار بن گویر نے کہا کہ لبنان کو مکمل طور پر جل جانا چاہیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کا احترام اپنی جگہ لیکن اسرائیل کو پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کے خون اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو جلا کر راکھ دیا جانا چاہیے۔ ایتمار بن گویر نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی ماں کے آنسوؤں کے بدلے ایک ہزار لبنانی ماؤں کو رونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری دوسروں پر ڈالنا بند کرنا ہوگا۔ مشرق وسطی میں سوچ سمجھ کر ردعمل دینے یا تحمل برتنے سے فتح حاصل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاگل پن کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا اور دہشت گردی کو شکست دینی ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دوسری جانب انتہا پسند دائیں بازو کی سیاست میں ان کے حریف اور اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہمیں آگ کو بولنے دینا چاہیے اور جہنم کے دروازے کھول دینے چاہییں۔ انہوں نے یہ بات فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں کہی تاہم براہ راست لبنان کا نام نہیں لیا۔ ادھر اپوزیشن کی قوم پرست جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کے سربراہ اویگڈور لایبرمین نے زور دیا کہ دوسرے فریق کو بھاری قیمت چکانی چاہیے جس سے وہ کبھی سنبھل نہ سکے۔ اس بیان نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے جن کی حکومت کی پارلیمانی اکثریت اکتوبر کے آخر تک ہونے والے انتخابات کے قریب آتے ہی ڈگمگا رہی ہے۔ لایبرمین نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ اگر چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی مضافات موجود رہے تو وزیر اعظم اور وزیر دفاع براہ راست ناکامی کے ذمہ دار ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments