اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو علی الصبح لبنانی دار الحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ لبنانی میڈیا نے بتایا کہ ضاحیہ میں حارہ حریک اور برج البراجنہ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ بیروت کی فضاؤں میں اسرائیلی جاسوس طیاروں نے بھی بکثرت پروازیں کیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ اب جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ میں اہداف پر حملے کر رہی ہے۔ اس دوران میں شویفات العمروسیہ کے محلے میں عمارتوں کو خالی کر دینے کے لیے نیا انتباہ جاری کیا گیا۔ انتباہی پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے جنوبی نواح میں ضاحیہ کی آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "آپ لوگ حزب اللہ کے زیر انتظام خطرناک تنصیبات کے قریب موجود ہیں۔ آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے ہم آپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اپنی عمارتوں کو فورا خالی کر دیں اور ان سے کم از کم 500 میٹر کی دوری پر چلے جائیں"۔ اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں بیروت کے جنوبی نواح میں واقع ضاحیہ میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں کے نام ذو الفقار حناوی اور علی محمد ہیں۔ اسرائیلی فوج کئی روز سے لبنان کے متعدد علاقوں پر شدید حملے کر رہی ہے جن کو حزب اللہ کا گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔ ان حملوں میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے علاوہ علی کرکی، ابراہیم عقیل، ابراہيم القبيسی، محمد سرور اور درجنوں دیگر کمانڈر مارے گئے۔ اس سے قبل 17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال ہزاروں مواصلاتی آلات (پیجر اور واکی ٹاکی) کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا تھا۔ اس اچانک کارروائی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور تقریبا 3000 زخمی ہو گئے تھے۔ مارے جانے والوں میں یقینا وہ عام شہری بھی شامل ہیں جو ان آلات کا استعمال کرتے تھے۔
Source: social media
یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے رہی ہے: اردن
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، ساڑھے41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے: اسرائیلی حکومت
روس میں امریکی شہری کو یوکرین کیلئے جنگ لڑنے پر قید کی سزا
ہم نے طویل جنگ کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کیلئے مہنگی اور تکلیف دہ ہوگی، ابو عبیدہ
بولیویا اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں باضابطہ شامل
حزب اللّٰہ کا تل ابیب کے قریب ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ
غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہفتے میں دوسری بار دھماکے
اسرائیل کے الضاحیہ پر دو نئے حملے ، حزب اللہ کی تل ابیب کے نزدیک اڈے پر راکٹ باری
سی آئی اے چیف نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دیدیا
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 17 بے گھر فلسطینی قتل متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی