بیروت: جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید صحافی کو آہو اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔ امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں، مدد کے لیے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی امل خلیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔ صحافیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد حقائق پر پردہ ڈالنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی