International

لبنان اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط

لبنان اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط

واشنگٹن (26 جون 2026) : واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے کی تقریب میں امریکا، لبنان اور اسرائیل نے دستخط کردیے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اس فریم ورک میں فوری سکیورٹی اقدامات اور مستقبل میں جامع مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ شامل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے امید طاہر کی کہ یہ پیش رفت لبنان میں امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔ روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام ایک محفوظ، پُرامن اور بہتر مستقبل گزار سکیں اور یہی اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہے۔۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک حتمی امن معاہدہ نہیں بلکہ آئندہ مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے ایک بنیادی خاکہ ہے۔ تقریب کے دوران امریکا، اسرائیل اور لبنان نے فریم ورک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے، تاہم معاہدے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments