International

لڑائی بہت ہوچکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے، زیلنسکی کا پیوٹن کو خط

لڑائی بہت ہوچکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے، زیلنسکی کا پیوٹن کو خط

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی ہم منصب پیوٹن کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی بہت ہوچکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کے نام خط شائع کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج اس سال ڈونیٹسک کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکے گی، صدر زیلنسکی نے صدر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے لیے تیار ہے، امریکا، روس اور یوکرین جنگ بندی کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہوگا تو یوکرین لڑنے کیلئے تیار ہے۔ یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم نہیں کرتے تو آپ کو اپنی ذاتی بقا کیلئے لڑنا پڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments