لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے مزید بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبے تلے 33 بچے دبے تھے۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تصدیق کی کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ19 بچوں کو کاہنہ اسپتال لایا گیا، 5 زخمی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس سلسلے میں علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بچے ٹیوشن سینٹر میں پڑھنے آئے ہوئے تھے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو کو واقعہ کی اطلاع شام 4:45 بجے پر ملی تھی۔ زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، بچے ملبے تلے دبے ہیں، دم گھٹنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو بتایا کہ ٹیوشن سینٹر چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے، تحقیقات کے بعد تمام چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا اور گراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے، گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی توجہ بچوں کو ملبے سے نکالنا ہے، ریسکیو آپریشن احتیاط سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع