واشنگٹن (13 جون 2026): کیپیٹل ہل حملہ آوروں کو معاوضہ دینے کی ٹرمپ کی کوشش ناکام ہو گئی، وفاقی جج کا فیصلہ ان کی مخالفت میں آ گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک وفاقی جج نے جمعے کو ٹرمپ انتظامیہ کے 1.8 ارب ڈالر کے تصفیاتی فنڈ کے قیام اور اس کے استعمال پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ ’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘ کا مقصد ان افراد میں معاوضہ تقسیم کرنا تھا جو خود کو حکومت کے سیاسی استعمال (ویپنائزیشن) کا شکار قرار دیتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنڈ ختم نہیں کیا، اس لیے حکم جاری کر رہے ہیں، جب کہ ریپبلکنز اینٹی ویپنائزیشن فنڈ کانگریس سے منظور کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فنڈ کے تحت 6 جنوری کے حملہ آوروں میں رقم تقسیم کی جانی تھی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوئی ہیں، اس لیے انھیں معاوضہ ملنا چاہیے۔ اس ماہ کے آغاز میں قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کانگریس کو بتایا تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی مخالفت کے باعث حکومت یہ فنڈ ختم کر رہی ہے۔ سرکاری وکلا نے بھی مؤقف اپنایا کہ فنڈ کے خلاف دائر مقدمات اب بے معنی ہو چکے ہیں، تاہم درخواست گزاروں کے وکلا حکومت کی اس یقین دہانی پر مطمئن نہیں تھے کہ فنڈ پر مزید عمل نہیں ہوگا۔ امریکی ضلعی جج لیونی برنکیما بھی اس مؤقف سے مطمئن نہیں ہوئیں اور انھوں نے حکم دیا کہ ’’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘‘ عدالت کے مزید حکم تک معطل رہے گا۔ جج نے کہا ’’میرے خیال میں حکومت کا یہ مؤقف کہ معاملہ غیر مؤثر ہو چکا ہے، کوئی وزن نہیں رکھتا۔‘‘ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر واضح اور دوٹوک انداز میں فنڈ کی منسوخی کی حمایت نہیں کی۔ وہ صحافیوں سے گفتگو میں مسلسل اس فنڈ کی حمایت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ برنکیما نے فریقین کو ایک ہفتے کا وقت دیا تاکہ وہ اس بات پر اتفاق رائے پیدا کریں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام، جن میں بلانش بھی شامل ہیں، حلفیہ بیان جمع کرائیں کہ انتظامیہ اس فنڈ کو دوبارہ فعال نہیں کرے گی۔ اس سے قبل برنکیما نے انتظامیہ کو کم از کم دو ہفتوں تک فنڈ پر عمل درآمد سے عارضی طور پر روک دیا تھا۔ ان کا 29 مئی کا حکم جمعے کو ختم ہونا تھا۔ فنڈ کی ادائیگیوں کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کرنے والے درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ حکومت قانونی طور پر ٹیکس دہندگان کی رقم کو ایسے فنڈ میں منتقل نہیں کر سکتی جسے وہ ٹرمپ کے اتحادیوں کو معاوضہ دینے کے لیے قائم کیا گیا ’’خفیہ فنڈ‘‘ قرار دیتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع