International

کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں روسی ڈرون حملوں میں 9 ہلاک

کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں روسی ڈرون حملوں میں 9 ہلاک

کیف (15 جون 2026): روس کے یوکرین کے مخلتف شہروں میں ڈورن حملوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے، جب کہ شمال مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ریاستی ایمرجنسی سروس کے 5 ریسکیو ورکرز ہلاک ہو گئے۔ روسی ڈرونز اور میزائلوں نے کئی بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا اور بجلی کی لائنز کو نقصان پہنچایا، یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرونز داغے، جن میں سے 50 میزائل اور 582 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلان وان ڈرلیئن نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ رات یوکرین پر شدید حملے کیے گئے، جن میں مزید شہری ہلاک ہوئے اور یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل کیف پیچرسک لاورا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ آج جی 7 کے رہنما ایویان میں ملاقات کر رہے ہیں، ہم روس پر دباؤ بڑھانے، پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لانے اور اس بے معنی قتل و غارت کو ختم کرنے کے لیے آئندہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments