کیا آپ سمجھتے ہیں ایران کے خلاف جنگ میں خدا امریکا کی مدد کررہا ہے؟ ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا تو ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ وہ ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ خدا اچھا ہے اور چاہتا ہے لوگوں کا خیال رکھا جائے، خدا کو یہ سب پسند نہیں جو ہورہا ہے، مجھے بھی یہ پسند نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں، لیکن میں ایسا نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران سے نکالے گئے ایئرمین کا موازنہ حضرت عیسیٰ کو مصلوب کیے جانے سے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے کو ایران میں طیارہ گرایا گیا۔ پائلٹ ہفتے کے روز غار میں چھپا رہا اور اتوار کو اسے بچا لیا گیا۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ اسے ایران سے اُس وقت نکالا گیا جب ایسٹر سنڈے کی صبح سورج طلوع ہورہا تھا۔ ایک پائلٹ جسے دوبارہ زندگی ملی، سب گھر واپس آگئے اور پوری قوم خوشی منارہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع