بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ پر 24 قیراط گولڈ کیک کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین انہیں اب تک شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اروشی روٹیلا سے کیک کی قیمت اور اصلی سونے کے ہونے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس کیک کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’لوگ مجھ سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا وہ اس کیک کو کھائیں گی یا سنبھال کر رکھیں گی؟ یہ کیک اتنا خوبصورت ہے تو کیوں نہیں‘۔ صحافی نے اداکارہ سے اس کی قیمت کے حوالے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ نے سوچا تھا کہ کبھی کوئی کیک اتنا مہنگا بھی ہوسکتا ہے؟ کسی کیک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1 یا 2 لاکھ روپے ہو سکتی ہے یا بہت ہوا تو 50 لاکھ روپے ہو سکتی ہے لیکن اس کیک میں ایسا کیا خاص تھا جو یہ 3 کروڑ روپے کا تھا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ اتنا خوبصورت تھا، اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ چار منزلہ اصلی سونے کا کیک ہے‘۔ صحافی نے مزید پوچھا کہ اتنا مہنگا کیک، کیا آپ کا دل کیا کہ اسے کھائیں؟ اروشی روٹیلا نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا جی بالکل، اس کیک کے اوپر جو سونے سے بنی پھولوں کی پتیاں تھیں وہ میں نے ہی کھائی تھیں۔ یاد رہے کہ اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر 24 قیراط گولڈ کیک کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہیں پہلی بھارتی خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا جس نے سونے سے تیار کردہ کیک کاٹا ہے۔ اداکارہ کے لیے مذکورہ کیک کا اہتمام بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے خصوصی طور پر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر و ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد صارفین اداکارہ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’کتنی احمقانہ بات ہے۔ ہمارے ملک میں بچوں اور بزرگوں سمیت غریب لوگ بھوک کی وجہ سے مرتے ہیں اور یہ اس پر دکھاوا کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’اس کیک کی بجائے ایک اچھی گاڑی خرید کر دے سکتا تھا۔‘
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟