کویت سٹی: کویت کے فضائی دفاعی نظام نے علی الصبح ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت نیشنل گارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے سیکیورٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں دو ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جو ملک کے تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی یونٹس کی جانب سے آنے والے خطرات کو نشانہ بنا کر کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دفاعی نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور تمام حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع