International

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

دوحہ (12 جولائی 2026): جدید قطر کے معمار شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے ہیں، وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے اور پھر بیٹے کو اقتدار چھوڑ دیا۔ شیخ حمد نے خلیجی ریاست کو بین الاقوامی سفارت کاری میں نماں مقام دلایا، ان کی قیادت میں قطر نے عالمی سطح پر اپنا سیاسی و سفارتی اثر و رسوخ بڑھایا۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار بیٹے کو منتقل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی نسل کے لیے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا۔ موجودہ امیر قطر شیخ تمیم کو اقتدار کی منتقلی کے وقت ان کی عمر 33 سال تھی۔ شیخ حمد کے دور میں قطر مائع قدرتی گیس کی پیداوار اور برآمدات کا مرکز بنا، اسی دور میں گیس کی ریکارڈ برآمدات سے قطر بین الاقوامی طاقت بنا، یہی دور تھا جب فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دیے جانے کا فیصلہ ہوا۔ واضح رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی آج 84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کی موت پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments