سابق ایرانی مرشد علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی، پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کو "کسی بھی قسم کی غلط فہمی" سے گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "پہلے سے کہیں زیادہ فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گے"۔ آج جمعہ کو ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر مسلح افواج کی شاخوں کے ساتھ "مکمل جنگی تیاری" کی حالت میں ہیں اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جسے انہوں نے "دشمن" قرار دیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تیاری "محض فوجی نمائش نہیں" بلکہ "ظلم اور جارحیت" کے خلاف ایرانی عوام کی نفرت کا ثبوت ہے۔ مزید برآں پاسدارانِ انقلاب نے "انتقام کی پکار" کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ "نظریہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامیوں کو مایوسی اور ناکامی سے دوچار کرے گا"۔ یہ بیان خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب گذشتہ چند دنوں کے دوران ایرانی حکام نے بارہا امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع