International

کرپشن پر سابق چینی  حکومتی عہدیدار کو سزائے موت

کرپشن پر سابق چینی حکومتی عہدیدار کو سزائے موت

بیجنگ (7 جولائی 2026): چین کی ایک عدالت نے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ یولین کو 350 ملین ڈالرز رشوت لینے کے جرم میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی میڈی اکے مطابق چین کی ایک عدالت نے تقریباً 30 سال کے دوران 350 ملین ڈالرز کی رشوت لینے کے جرم نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ یولین کو سزائے موت سنا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے انہیں رشوت لینے، سرکاری فنڈز میں خُردبرد کرنے، رشوت دینے، عوامی رقوم کے غلط استعمال کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کا بھی مجرم قرار دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یانگ یولین نے 1993 سے 2023 کے درمین مختلف منصوبوں کی منظوری، کاروباری سہولت، زمین کی الاٹمنٹ اور سرمایہ فراہم کرنے کے بدلے بھاری رقوم اور قیمتی اثاثے وصول کیے۔ عدالت کے مطابق ملزم نے اپنے آخری بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments