عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سفر کرنے والے ایک کروز جہاز پر مبینہ ’ہانٹا وائرس‘ کے پھیلاؤ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ مزید پانچ مشتبہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 69 سالہ برطانوی شہری اس وقت جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ وبا ’ایم وی ہونڈیئس‘ نامی کروز شپ پر رپورٹ ہوئی جو ارجنٹینا سے کیپ وردے کی جانب سفر کر رہا تھا۔ ہانٹا وائرس عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب یا پاخانے سے ہونے والے ماحولیاتی رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے، تاہم نایاب صورتوں میں یہ انسان سے انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شدید سانس کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے محکمۂ صحت کے ترجمان فوسٹر موہالے کے مطابق 70 سالہ شخص اس وقت اچانک بیمار ہو گئے کہ جب کروز جہاز ارجنٹینا کے شہر اوشوآیا سے جزیرہ سینٹ ہیلینا کی جانب رواں دواں تھا۔ ترجمان کے مطابق مریض میں بخار، سر درد، پیٹ درد اور اسہال کی علامات ظاہر ہوئیں اور وہ سینٹ ہیلینا پہنچنے پر دم توڑ گیا۔ محکمۂ صحت کے ایک اور ترجمان نے بتایا کہ جہاز پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 سیاح سوار تھے اور یہ جہاز جنوبی ارجنٹینا کے شہر اوشوآیا سے تقریباً تین ہفتے قبل روانہ ہوا تھا۔ بیان کے مطابق یہ کروز جہاز کینری آئی لینڈز کی جانب رواں تھا، جس کے دوران اس نے مین لینڈ انٹارکٹکا، فاک لینڈ جزائر، ساؤتھ جارجیا، نائٹنگیل آئی لینڈ، ٹرستن، سینٹ ہیلینا، اسینشن اور کیپ وردے سمیت متعدد مقامات پر رکنا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی