Sports

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ون ڈے میچ، صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ون ڈے میچ، صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا

کرکٹ میں آئے روز نت نئے ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا میچ آج ہوا جس میں حریف ٹیم نے صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا۔ یہ منفرد میچ انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں کینیڈا اور ارجنٹائن کے درمیان امریکا کے شہر جارجیا میں کھیلا گیا جو کینیڈا نے اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ کینیڈا اور ارجنٹائن کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ ارجنٹائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیم شاید اس کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میچ سمجھی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 23 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ارجنٹائن کے سات بلے بازوں کو کینیڈین بولرز نے رنز بنانے کو موقع بھی نہ دیا جب کہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ ارجنٹائن کی جانب سے ٹاپ اسکورر اوٹو سورنڈو رہے جنہوں نے 7 رنز بنائے جب کہ ٹیم کو 23 رنز تک پہنچنے میں 7 ایکسٹرا رنز کا کردار بھی اہم رہا۔ ارجنٹائن ٹیم کو 23 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار کینیڈا کے پیسر جگ مندیپ پال کا رہا جنہوں نے 5 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے تین اوورز میں بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہے۔ کینیڈا نے 24 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ایک اوور بھی پورا نہ کھیلا اور صرف پانچ گیندوں میں یہ ہدف حاصل کر لیا اور یوں اننگ کی 295 گیندیں قبل میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ کینیڈین اوپنر دھرم پٹیل نے اننگ کی پہلی گیند پر ایک رن لیا، پھر اگلی چار گیندوں پر کپتان یوراج سمرا نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ حریف بولر نے تین وائیڈ (غیر قانونی) بالز کے ذریعہ کینیڈین ٹیم کو پانچ قانونی گیندیں کھیل کر میچ جیتنے کا موقع فراہم کیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2026 آئندہ برس جنوری، فروری میں نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 4، چار ٹیموں پر مشتمل گروپ بنایا جائے گا اور میچز پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعہ شرکت کی اہل ہوں گے اور یہ مقابلے جاری ہیں۔ ایشیا ریجن سے افغانستان نے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ امریکا اٹلانٹا ریجن سے کینیڈا نے اس فتح کے ساتھ خود کو کوالیفائی کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل کر لیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments