کرکٹ آسٹریلیا کو صرف 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں صرف 10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔ گابا ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوا، پہلے دن صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا، آسٹریلیا نے بیٹنگ میں 28 رنز بنائے تھے۔ اس دوران طوفانی بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کے تمام پیسے واپس کرنا ہوں گے۔ اگر مزید 10 گیندیں ہونے کے بعد بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتی۔ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا۔ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں، گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کےلیے آئے تھے۔
Source: Social Media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی