International

کرغزستان نے 129 ٹن امدادی سامان ایران روانہ کر دیا

کرغزستان نے 129 ٹن امدادی سامان ایران روانہ کر دیا

کرغزستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘کبار’ کے مطابق کرغزستان نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع سے متاثر ایرانی شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 129 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ کرغز حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد صدر صدیر جپاروف کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔ امدادی سامان میں 66 ٹن خوراک شامل ہے جس میں آٹا، ڈبہ بند گوشت اور سبزیوں کا تیل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان میں 63 ٹن ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وضاحت کی ہے کہ یہ امدادی سامان سات ٹرکوں کے قافلے کے ذریعے ایران روانہ کیا گیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد ایران میں کرغزستان کے سفیر اکیل‌ بیک کلیچیف ایرانی حکام کے حوالے کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments