ریاست کرناٹک کے شہر دواناگرے میں ایک شخص نے قرض لوٹانے کے لیے ہونے والے جھگڑے کے معاملے پر اپنی بیوی کی ناک کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سفاک شخص نے پہلے تو اپنی بیوی سے بدکلامی کی پھر اس پر حملہ کیا اور آخر میں اس کی ناک کاٹ دی، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا خاتون ودیا نے قرض لیا تھا جس کے لیے اس کے شوہر وجے نے ضمانت دی تھی، تاہم ودیا قرض کے اقساط ادا کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر قرض دینے والوں نے ودیا اور اس کے شوہر کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور اس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ منگل کے دن پیش آیا اور خاتون شوہر کی جانب سے ناک کاٹنے سے قبل زمین پر گر گئی تھی۔ جب اس عورت کی چیخ و پکار کی آوازیں آئیں تو ارد گرد موجود افراد وہاں پہنچے اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ ودیا کی درخواست پر پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Source: social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
’’سبھی مسلم ہرے سانپ ہیں…‘‘، مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کا مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان