International

کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

کربلا (09 جولائی 2026): عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں شہید ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، خامنہ ای کی تدفین امام علی رضا کے روضہ اقدس کے احاطے میں کی جائے گی۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ تہران میں بڑے پیمانے پر ابتدائی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کی میت نجف اور کربلا میں مزید تقاریب کے لیے عراق لے جائی گئی، گزشتہ روز ایران کے شہر قُم میں تاریخی جلوسِ جنازہ برآمد ہوا تھا جس میں لاکھوں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا۔ قُم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔ اور آج اُن کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments