International

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر دھماکا اور شدید فائرنگ ہوئی ہے جبکہ اہلکاروں کے زخمی اور دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اور فائرنگ رینجرز کے دفتر کے قریب ہوئی ہے پہلے دھماکا ہوا جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے، اطراف کو ٹریک چمن اقبال کالونی کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی سی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments