کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جماعت الاحرار کے خوارج نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے رینجرز کی ایک گاڑی کو گلستان جوہر میں ایک بیریئر حملے کا نشانہ بنایا۔ گلستان جوہر میں سکیورٹی کی ذمہ داریوں میں رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے۔ جماعت الاحرار بڑی دہشت گرد تنظیم 'ٹی ٹی پی' کا ایک حصہ ہے، پاکستان پر 'ٹی ٹی پی' کے حملے افغانستان میں طالبان حکومت بحال ہونے کے بعد سے بڑھ گئے ہیں۔ 'ٹی ٹی پی' کی زیادہ کارروائیوں کا مرکز صوبہ خیبر پختونخوا رہا ہے۔ یہ گروہ سویلین آبادی اور سرکاری اہداف دونوں کویکساں طور پر نشانہ بناتا رہتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں گذشتہ برسوں کے دوران عسکریت پسندوں کے متعدد حملے دیکھے گئے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز، سرکاری تنصیبات اور چینی مفادات کو نشانہ بنانے والے حملے شامل ہیں۔ اکتوبر 2024 میں شہر کے ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ایک خودکش دھماکے دو چینی شہری ہلاک اور دیگر 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ حملے کے اگلے مہینے نومبر میں سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیا الحسن النجار نے اس حملے میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ اس سے قبل فروری 2023 میں شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس اور رینجرز نے اس حملے کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع