International

’کوئی ٹول یا چارجز عائد نہیں ہونے چاہئیں‘، برطانیہ نے ٹرمپ کی مخالفت کردی

’کوئی ٹول یا چارجز عائد نہیں ہونے چاہئیں‘، برطانیہ نے ٹرمپ کی مخالفت کردی

برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ کوئی ٹول یا چارجز عائد نہیں ہونے چاہئیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے صدر ٹرمپ کی 20 فیصد کارگو چارجز وصولی تجویز کی مخالفت کردی۔ ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا کو تجاویز کی مکمل تفصیلات واضح کرنی چاہئیں، ہمیشہ کہا ہے آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی قانون کے مطابق دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز پر کوئی ٹول یا چارجز عائد نہیں ہونے چاہئیں۔آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عالمی تجارت میں خلل ڈال سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے بھی آبنائے ہرمز کو ٹول فری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہازوں پر پابندی عائد کرنے جبکہ دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے 20 فیصد فیس وصولی کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو کی حفاظت کیلئے 20 فیصد کی شرح سے سیکیورٹی فیس لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کو ’آبنائے ہرمز کے محافظ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments