International

کویت نے ایران کے دو سفارت کاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا دی حکم

کویت نے ایران کے دو سفارت کاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا دی حکم

کویت سٹی، 3 جون:کویت نے ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں اس کے دو سفارت کاروں کو "پرسونا نان گریٹا" (ناپسندیدہ شخص) قرار دیا ہے ۔ کویت کی وزارت خارجہ نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے کویت میں ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ سونپا۔ وزارت نے ایرانی سفارتی مشن کا حجم کم کرنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔ وزارت نے کہا کہ دونوں سفارت کاروں کو 24 گھنٹے کے اندر کویت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کویت نے ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خودمختاری کے تحفظ اور اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا 'مکمل اور فطری حق' حاصل ہے ۔ کویتی حکام نے بتایا کہ اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 63 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس کے ساتھ ہی سفارتی تنصیبات سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ کویت نے کہا کہ وہ ان حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ بدھ کو کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی میزائلوں اور ڈرون کے حملے میں ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور کم از کم 63 دیگر زخمی ہو گئے ۔ کویت کی وزارت صحت کے مطابق، ایئرپورٹ کے ملازمین اور مسافروں سمیت کم از کم 63 لوگ زخمی ہوئے ۔ کویتی حکام نے بتایا کہ حملے کے دوران ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور آس پاس کی سفارتی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس واقعہ کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ کویت کی وزارت صحت نے بتایا کہ سات لوگوں کو ہنگامی سرجری کی ضرورت ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments