International

کویت میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کویت میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کویت سٹی: کویت میں آج صبح فضائی دفاعی نظام کی کارروائیوں کے نتیجے میں گرنے والے شیل کے ٹکڑوں سے سات اوورہیڈ پاور ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہو ئیں، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ وزارت کی ترجمان فاطمہ عباس جوہر حیات کے مطابق، بجلی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد از جلد سپلائی بحال کر دی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ماہر تکنیکی ٹیمیں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ مقامات کا جائزہ لیں گی اور جیسے ہی علاقے محفوظ قرار دیے جائیں گے، مرمتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ مرمت کا عمل اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہنگامی ٹیمیں بجلی کے نظام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ معلومات کی تصدیق کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments